کابل،21اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کے سابق ہندوستانی کرکٹراورافغانستان کے موجودہ چیف کوچ لال چندراجپوت کے معاہدے کو آگے نہ بڑھائے۔یہ بات اتوار کو افغان بورڈ نے اپنے بیان میں بتائی ہے۔افغانستان کے کرکٹ ٹیم کے ساتھ لال چند کا معاہدہ اگست میں ختم ہو چکا ہے، جس کے بعد وہ افغان ٹیم کے کوچ کے عہدے کوچھوڑدیں گے۔افغان بورڈ نے اپنے بیان میں کہاکہ اے سی بی افغانستان کے کوچ کے طور پر اپنی اچھی کارکردگی کے لئے راجپوت کا شکریہ ادا کرے گا۔اے سی بی فی الحال افغانستان کی ٹیم کے لئے نیا کوچ تلاش کر رہی ہے۔پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو افغانستان کی ٹیم کے عہدے سے ہٹا ئے جانے کے بعد راجپوت کو گزشتہ سال مقرر کیا گیا تھا۔ان کے دور میں، افغانستان ٹیم نے ٹیسٹ میچوں کو کھیلنے کا موقع حاصل کیا۔لال چند راجپوت کے دور کے دوران کھیلے جانے والے 10ون ڈے میں سے، افغانستان کی ٹیم نے 6میچ جیت لیا ہے۔اس وقت افغانستان نے آئر لینڈ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کو شکست دی ہے، اگرچہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شکست کھاگیا۔راجپوت کے دور کے دوران، افغانستان نے انٹر کنٹینٹل کپ جیتا جو آئر لینڈ کے خلاف گریٹر نوائیڈا میں کھیلا گیا،تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ افغانستان کا کوچ کس کو مقرر کیا جائے گا۔افغانستان ٹیم اس سال کے اختتام پر زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل سکتاہے۔